جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پرامن اسلام کےامیج کودنیاکےسامنےپیش کرناچاہتےہیں،عمران خان

07 نومبر, 2018 10:56

ملک گیر مشائخ کانفرنس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پرامن اسلام کے امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک گیر مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔

اعجاز چوہدری کا کہنا ہےکہ مشائخ کانفرنس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی جس کی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشائخ اور علما کے ساتھ مسلسل خود رابطے میں رہوں گا، ہم پر امن اسلام کے امیج کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ توہین رسالت کے جرم میں ماتحت عدالتوں سے سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو خاتون کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔

احتجاج کے دوران کئی شہریوں میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچاتے ہوئے کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی۔

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان 5 نکاتی معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد ملک بھر میں دھرنے ختم کردیئے گئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top