جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کے الیکٹرک صارفین کی بجلی تین ماہ کیلئے 6 روپے فی یونٹ مہنگی

03 اپریل, 2023 15:20

اسلام آباد : نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حتمی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صارفین سے 6 روپے فی یونٹ کی وصولیاں اپریل مئی اور جون کے بلوں میں ہوں گی۔ گزشتہ سال پہلی سی ماہی کی مد میں ایک روپے 55 فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاق کا بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیاں، صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی فی یونٹ 4 روپے 45 پیسے مہنگی کی گئی۔ صارفین سے اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں وصولیاں ہوں گی۔ صارفین پر 20 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top