بدھ، 3-جولائی،2024
( 27 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 3-جولائی،2024

EN

نابینا افراد کی مدد کیلئے ’روبوٹ کتا‘ تیار

01 جولائی, 2024 15:50

شنگھائی: تحقیقاتی ٹیم کے مطابق 6 ٹانگوں والا چینی روبوٹ ’گائیڈ کتے‘ نابینا افراد کو زیادہ آزادانہ طور پر زندگی گزارنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اس مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے حامل چینی روبوٹ بصارت سے محروم افراد کے ساتھ بات چیت کرسکتا ہے اور اس روبوٹ میں آواز کی شناخت، روٹ پلاننگ کی صلاحیتوں اور ٹریفک لائٹ کی شناخت شامل ہے۔

چینی روبوٹ ’گائیڈ کتے‘ کو فی الحال کیمروں اور سینسرز کے ذریعے فیلڈ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، جس میں ٹریفک لائٹ سگنلز کو پہچاننا بھی شامل ہے، جو روایتی گائیڈ کتے کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

 

محققین کا کہنا ہے کہ اس کی 6 ٹانگیں ہوتی ہیں جن سے اسے آسانی سے اور زیادہ سے زیادہ بہتر انداز کے ساتھ چلنے میں مدد ملتی ہے۔

شنگھائی میں جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے اسکول آف مکینیکل انجینئرنگ میں تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گاؤ فینگ نے کہا کہ یہ سب سے مستحکم شکل ہے، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں روبوٹ گائیڈ کتوں کی تیاری جاری ہے لیکن چین میں روایتی گائیڈ کتوں کی شدید کمی ہے۔

پروفیسر گاؤ فینگ نے کہا کہ چین میں تقریبا 20 ملین نابینا افراد کیلئے صرف 400 سے زیادہ گائیڈ کتے ہیں۔

پالتو جانوروں کی ملکیت اور خدمت کے جانور بھی ملک میں نسبتا نئے تصورات ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بہت سے کام کی جگہیں، ریستوراں اور دیگر عوامی علاقے لیبراڈور جیسے زیادہ روایتی مددگار کا خیرمقدم نہیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top