جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی ایمپریس مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری

06 نومبر, 2018 11:22

کراچی: کراچی کے علاقے صدر میں دو مقامات پر کے ایم سی نے انسداد تجاویزات آپریشن کر کے ہزاروں غیرقانونی پتھارے، ٹھیلے، دکانیں اور چھجے گرادیے۔

 سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایس ایس پی ساؤتھ اور کے ایم سی کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو طلب کرکے صدر ایمپریس مارکیٹ اور جہانگیر پارک کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم جاری کیاگیا تھا۔

عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے کے ایم سی کے عملے نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ صدرمیں دو مقامات پرانسداد تجاوزات آپریشن کیا اور ہزاروں پتھارے اور تجاوزات صاف کردیئے گئے۔

آپریشن کے خلاف غیر قانونی قابضین مشتعل بھی ہوگئے۔ اور انہوں نے ریمبو سینٹر اور پارکنگ پلازہ کے اطراف احتجاجی مظاہرہ کرکے سڑک پر آگ لگا کر اسے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
جسکے بعد پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس سے کئی پتھارے دار زخمی ہوگئے۔

پتھارے داروں کا کہنا تھا کہ وہ 1955ء سے ایمریس مارکیٹ میں بیٹھے ہیں۔ پولیس، کے ایم سی اور دیگر اداروں کے اہلکار بھتہ لیتے ہیں اس کے باوجود ہمارے کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ پولیس اور کے ایم سی کے عملے نے پتھاروں کو ختم کرکے سامان ضبط کر لیا اور مزاحمت کرنے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top