جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزکی اہم دورےپرپاکستان آمد

06 نومبر, 2018 10:56

امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز ایک روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، وہ پاکستانی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزغیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے دوحا کے راستے آج صبح اسلام آباد پہنچیں۔ ایلس ویلز ایک روزہ دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر سے ملاقاتیں کریں گی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز کی 6 نومبر کو پاکستان آمد کا اعلان کیا تھا۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق ایلس ویلز کی سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں،   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

خیال رہے کہ ایلس ویلز نے رواں برس جولائی میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top