جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مکمہ مکرمہ میں شدید گرمی سے 577 حجاج جاں بحق

19 جون, 2024 14:23

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے سے تقریباً 577 حجاج جاں بحق ہوگئے۔

مکہ مکرمہ کے مضافاتی علاقے المعیسم اسپتال سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اس سال حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے کم از کم 550 عازمین جاں بحق ہوئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب تک متعدد ممالک کے شہریوں کی اموات کی مجموعی تعداد 577 تک پہنچ گئی ہے۔

دو سفارت کاروں نے اپنے ممالک کے ردعمل کو مربوط کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جاں بحق ہونے والے زائرین میں 323 مصری تھے، جن میں سے زیادہ تر گرمی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ کم از کم 60 اردن کے شہری بھی جان بحق ہوئے ہیں جب کہ عمان کی جانب سے سرکاری اعداد و شمار میں 41 شہیریوں کی اموات کا ذکر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق مکہ مکرمہ میں پیر کے روز درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

شدید گرمی سے اب تک کتنے حجاج جاں بحق ہوئے؟

الجزائز سے تعلق رکھنے والی 130 سالہ خاتون معمر ترین حاجی بن گئیں

گزشتہ سال حج کے دوران کم از کم 240 عازمین کے حج جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیا کے شہری تھے۔

سعودی حکام کے مطابق رواں سال تقریبا 18 لاکھ عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جن میں سے 16 لاکھ کا تعلق بیرون ممالک سے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top