جمعہ، 5-جولائی،2024
( 29 ذوالحجہ 1445 )
جمعہ، 5-جولائی،2024

EN

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فیصد تک مہنگی

02 جولائی, 2024 20:40

نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فیصد تک مہنگی ہو گئیں۔

بجٹ کے نفاذ کے ساتھ ہی میک اپ کا سامان، جِلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لیے بھی امپورٹڈ اشیا اور درآمدی میوہ جات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہی، مکھن، سیب، چیری، انجیر اور آم سمیت تمام درآمدی پھلوں سمیت سیکڑوں درآمدی اشیا مہنگی ہوگئی ہیں۔

درآمدی اشیا، میوہ جات، شہد ،سیب، چیری، انجیر اورآم سمیت تمام درآمدی پھل 20 سے 45 فیصد مہنگے ہوگئے جب کہ حکومت نے سیکڑوں اشیا پر 5 سے 55 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top