جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

طالبان سے جان بچا کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں

06 ستمبر, 2023 10:10

طالبان حکومت کی پابندیوں سے بچ کر 5 افغان خواتین فرانس پہنچ گئیں۔

فرانس پہنچنے والی خواتین میں یونیورسٹی کی سابق ڈائریکٹر، این جی او کی سابق کنسلٹنٹ، سابقہ ٹی وی میزبان اور کابل کے خفیہ اسکول کی ٹیچر شامل ہیں۔

ان خواتین نے 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد پاکستان میں عارضی پناہ حاصل کی ہوئی تھی۔

ان 5 خواتین کو نکالنے سے متعلق فرانسیسی حکام نے انتظامات کیے۔

فرانسیسی امیگریشن اتھارٹی کا کہناہے کہ مغرب کے ساتھ رابطوں کے باعث طالبان سے خطرات کا سامنا کرنے والی خواتین پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

یہ پڑھیں : اٖفغانستان :طالبان نے نجی تقریب میں میوزک چلانے پر 6 افراد کو گرفتار کر لیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top