جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایس ایچ او تھانہ رنگ محل قاتلانہ حملے میں شہید

05 نومبر, 2018 16:15

لاہور:ایس ایچ او تھانہ رنگ محل لاہور زاہد محمود قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انکا ڈرائیور اور دو راہ گیر بھی حملے میں مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زاہد محمود ڈیوٹی پر جانے کیلئے گھر سے نکلے تھے جب کار سوار حملہ آوروں نے انکی گاڑی پر برسٹ مارے جسکے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے جبکہ انکا ڈرائیور اور دوراہگیر بھی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد علاقے میں شدید خوف و حراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اس وقت تک فائرنگ کرتے رہے جب تک انکو یقین نہیں ہوگیا کہ زاہد محمود ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسکے بعدوہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

اس بات کی بھی اطلاع ہے کہ اسی علاقے کے بٹ گروپ سے انکی پرانی دشمنی چل رہی ہے جسکے نتیجے میں اس سے پہلے بھی ایس ایچ او زاہد محمود کا ایک بھائی اور بھتیجا سمیت کئی افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔

وزیرِاعلی پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top