جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 40 فلسطینی شہید

10 ستمبر, 2024 10:36

اسرائیل نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے قریب پناہ گزینوں کی بستی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے منگل کی صبح کے کیے گئے، خیمہ بستی کے رہائشیوں اور طبی عملے کے ارکان کے مطابق خان یونس کے علاقے المواسی میں بنی خیمہ بستی پر کم سے کم چار میزائل داغے گئے۔

غزہ شہر کی سول ایمرجنسی سروس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 20 خیموں میں آگ لگ گئی اور میزئلوں گرنے کی وجہ سے 30 فٹ تک گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ایران کا اسرائیل سے غیر روایتی طریقے سے انتقام لینے کا اعلان

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے موقف اپنایا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے لیکن  یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے بندوق کی نوک پر اقوام متحدہ کے عملے کو حراست میں لیا اور اسرائیلی بلڈوزروں نے اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشانہ بنائے جانے والے مقام پر کوئی مسلح شخص موجود نہیں تھا۔

ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار کا بتانا ہے کہ ہماری ٹیم کے ارکان ابھی تک نشانہ بننے والے مقام سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال رہی ہے اور یہ اسرائیل کا نیا قتل عام لگ رہا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 40,988 افراد شہید اور 94,825 زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد کم از کم 1139 ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top