پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

حزب اللہ، حماس کے حملوں میں 4 اسرائیلی فوجی جہنم واصل

05 جولائی, 2024 18:37

غزہ اور گولان کی پہاڑیوں پر مزاحمتی تنظیموں حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل کے 4 فوجیوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ متعدد ہلاک ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق شجائیہ کے علاقے میں غزہ سے حماس کے داغے گئے طیارہ شکن میزائل حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جن کی شناخت ایلے الیشا لوگاسی اور رائے ملر کے ناموں سے ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیشا لوگاسی پلاٹون کمانڈر جبکہ رائے ملر سارجنٹ تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر شہید

دوسرے واقعے میں حزب اللہ نے اپنے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے لبنان سے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا کمانڈر 38 سالہ ایتے گیلیہ ہلاک ہوگیا جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں: مغربی کنارے پر بھی اسرائیل کا فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کا منصوبہ بےنقاب

حزب اللہ کے ان حملوں سے اسرائیلی فوجی اڈے پر آگ بھڑک اُٹھی اور ایک بڑا حصہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top