جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ حماس نےاسرائیل سے رفح میں لے لیا

12 جون, 2024 17:51

فلسطین کی سیاسی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جنوبی غزہ میں ایک عمارت میں بوبی ٹریپ دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹس کے مطابق رفح کے علاقے شابورا مہاجر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو ایک عمارت کے اندر مشتبہ نقل و حرکت محسوس ہوئی تو انہوں نے وہاں کارروائی کا فیصلہ کیا، اسرائیلی فوجی اچھی طرح اطمینان کرنے کے بعد اندر داخل ہوئے تاہم جیسے ہی 2 فوجی تین منزلہ عمارت میں داخل ہوئے تو اندر ایک زوردار دھماکا ہوا جس سے عمارت جزوی طور پر زمیں بوس ہوگئی اور اسرائیلی فوجی ملبے تلے دب گئے۔

حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا لبنان میں حملہ،حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد شہید

بعدازاں اسرائیلی فوجی کو عمارت میں ایک بارودی سرنگ کا ثبوت ملا، جس سے پتہ چلا کہ یہ حماس کا بچھایا گیا ایک جال تھا۔

ہلاک فوجیوں میں کمپنی کمانڈر میجر تال پشیبلسکی شاولوف، اسٹاف سارجنٹ ایٹن کارلسبرون، سارجنٹ الموگ شلوم اور سارجنٹ یائر لیون شامل ہیں، ان سب کا تعلق گیواتی بریگیڈ کی جاسوس یونٹ سے تھا۔

سارجنٹ یائر لیون اسرائیلی انتہاپسند سیاست دان موشے فیگلن کا پوتا تھا۔

ہلاکتوں سے غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک فوجیوں کی تعداد 299 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top