جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہواوے پاکستان میں مقبول،لیکن دنیا میں مشکوک

30 نومبر, 2018 16:50

رپورٹ (قمبر عابد) : ہر کچھ عرصے بعد ہواوے کا نیا سمارٹ فون پاکستان میں متعارف کروایا جاتا ہے۔ اس کے پاکستان میں مقبول ہونے کی ایک بڑی وجہ اس کی قیمت اور موبائل فونز میں دی جانے والی خصوصیات ہیںاس کے علاوہ بعض اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تھری جی اور فور جی مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ بھی ہواوے کے پاس ہی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہاں پاکستان جیسے ملک میں چینی کمپنی ہواوے اور اس کا ذیلی برانڈ آنر اتنا مقبول ہے اور ٹیلی کام مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ اس کے پاس ہے، وہیں ترقی پسند ممالک اس کمپنی سے خوفزدہ ہیں۔

لیکن آخر کیوں؟

آب آپ نیوزی لینڈ کو ہی لے لیں جو حال ہی میں ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جس نے قومی سلامتی وجوہات کی بنا پر ہواوے کے بنائے ٹیلی کام آلات کے استعمال کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی اپنے فائیو جی موبائل نیٹ ورک کے لیے ہواوے کے آلات استعمال کرنا چاہتی تھی لیکن نیوزی لینڈ کی سرکاری سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو نیشنل سکیورٹی بنیادوں پر ملک کو فائیو جی ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے روک دیا تھا۔ ہواوے نے آسٹریلوی حکومت کے اس کی پالیسیوں اور مصنوعات پر تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تبصرہ غلط معلومات اور حقائق سے ہٹ کر ہے۔لیکن امریکہ اور برطانیہ نے بھی ہواوے پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور کمپنی کو جرمنی، جاپان اور کوریا میں بھی شدید جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔

‘ایسے میں پاکستان کے علاوہ بظاہر شاید ایک ہی ملک ہے جو ہواوے کے ساتھ کھڑا دکھائی دیتا ہے اور وہ ہے پاپوا نیو گینی جس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو قائم کرنے کے لیے ہواوے کے ساتھ معاہدہ کرے گا.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top