جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایکنی اسکارز سے نجات کا نیچرل طریقہ

03 دسمبر, 2018 19:33

ایکنی اسکارزکیا ہیں؟

خوبصورت جلد ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ جسکے لئے لوگ کئی طرح کے ٹریٹمنٹ اور ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں۔ بعض اوقات لوگ ایکنی کے دانوں کو چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جسکے باعث دانے اور پمپلز جلد پرگہرے گڑھے یا نشان چھوڑ جاتے ہیں انہیں ایکنی اسکارز کہا جاتا ہے۔

ان سے جان چھڑانے کیلئے ماہرینِ جلد کئی ادویات اور جیل کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ بہت سے لیزر ٹریٹمنٹس بھی ان سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ جن میں

  • سبسیژن (subcision)
  • ریڈیو فریکوینسی مائکرو نیڈلنگ (radio frequency micro needling)
  • پنچ ایکسیژن (punch excision)
  • فلر (filler)
  • کیمیکل پیلنگ (chemical peeling)

شامل ہیں۔ اسکارز کی الگ الگ اقسام ہیں اسی حساب سے انکے ٹریٹمنٹس بھی الگ الاگ ہیں۔ جلدی معاملات یا ٹریٹمنٹ کیلئے پہلے اپنے ماہرینِ جلد سے مشورے ضرور کرلیں۔

اسکارز سے نجات کا نیچرل طریقہ:

اسکارز یا ایکنی سے نجات کیلئے ان قدرتی اشیاء کا استعمال کریں۔

ایک چمچ ملتانی مٹی میں، ایک چمچ نیم کا تیل، چند قطرے ٹی ٹری آئل اور دو چمچ دہی ملا کر استعمال کریں۔ اسکے ساتھ ساتھ ڈیٹاکس واٹر کا بھی استعمال رکھیں۔ آڑو اور کھیرے زیادہ سے زیادہ کھائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top