جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سمندری طوفان ’اسنا‘ کا خدشہ؛ محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

29 اگست, 2024 14:44

کراچی: رن آف کچھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ڈیپ ڈپریشن کا شمال مشرقی بحیرہ عرب میں آنے کے بعد سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بھارت کے رن آف کچھ اور ملحقہ علاقے پر موجود ڈیپ ڈپریشن اور شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے باعث ٹروپیکل سائیکلون الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب میں منتقل ہوا، اب یہ کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 270 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 31 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے، بحیرہ عرب میں طوفان بننے کے بعد اسے ’’اسنا‘‘ کا نام دیا جائے گا جو پاکستان کا تجویز کردہ ہے، اسنا کے معنی بلند تر کے ہیں۔

امکان ہے کہ یہ نظام مغرب اور جنوب مغرب کی طرف بڑھے گا جبکہ آج رات گئے یا کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں پہنچے گا۔ ماہرین کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا نظام کل تک مزید شدت اختیار کر کے ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top