جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ارشد ندیم کو ملک کا دوسرا بڑا سول ایوارڈ مل گیا

29 اگست, 2024 18:01

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو پاکستان کا دوسرا بڑا سول ایوارڈ سے نواز دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نواز دیا۔

ارشد ندیم اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلے انفرادی طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی بنے۔ انہوں نے پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کے فاصلے پر بھالا پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ارشد ندیم کی زندگی پر اسٹیج ڈرامہ بن گیا

آئینی شق کے تحت صدر مملکت پاکستانی شہریوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں ان کی قابل قدر خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز سے نواز سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہلال امتیاز پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے، جو غیر معمولی خدمات پر سویلین اور فوجی اہلکاروں دونوں کو دیا جاتا ہے۔

ہلال امتیاز کے علاوہ ارشد ندیم کے لیے بڑے نقد انعامات اور تحائف کا بھی اعلان کیا گیا جنہوں نے اپنے ایتھلیٹک کیریئر کا آغاز محدود حمایت کے ساتھ کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 10 اگست کو صدر زرداری نے آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت جیولین چیمپیئن کے لیے سول ایوارڈ کی منظوری دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top