جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیل انسداد پولیو مہم کیلئے غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر رضامند

30 اگست, 2024 10:14

اسرائیل نے انسداد پولیو مہم کے لیے غزہ پر حملوں میں تین روز کے وقفے پر رضامندی ظاہر کردی۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی جس کے لیے صبح 6 سے سہ پہر تین بجے تک جنگ میں وقفہ ہوگا، غزہ میں 25 سال بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ویکسینیشن مہم اتوار سے وسطی غزہ میں شروع ہوگی، جہاں جنگ میں تین دن کا وقفہ ہوگا پھر مہم کو جنوبی غزہ منتقل کیا جائے گا، جہاں مزید تین دن کا وقفہ ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ یہ تعطل یکم ستمبر سے شروع ہوگا اور ٹیموں کو اگلے 48 گھنٹوں کی ضرورت ہوگی تاکہ ویکسینیشن مہم کے لیے لاجسٹکس کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top