جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اراکین اسمبلی کی نیب سے نمٹنے کیلئے بڑی مُشکل آسان

29 اگست, 2024 15:01

کراچی: نیشنل احتساب بیورو (نیب) اراکین سندھ اسمبلی، وزراء، اسپیکر وڈپٹی اسپیکر کیخلاف براہ راست اب کارروائی نہیں کر سکے گا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق صوبائی سندھ اسمبلی نے نیب سے روابط اور معلومات فراہم کرنے کیلئے اپنا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی جانب سے عرفان میمن نیب کے لیے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ضابطگیوں پر اسپیکر کا بڑا ایکشن

ذرائع اسمبلی کے مطابق کسی بھی رکن کیخلاف شکایت کی صورت میں نیب فوکل پرسن سے رابطہ کرے گا جس پر فوکل پرسن نیب کی تفصیلات سے اسپیکر سندھ اسمبلی کو آگاہ کرے گا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی متعلقہ رکن کو طلب کرکے وضاحت مانگے گا، اگر رکن اسپیکر اسمبلی کو مطمئن نہ کرسکا تو نیب کارروائی کے لیے مجاز ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top