جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلوچستان میں سکیورٹی آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

26 اگست, 2024 17:46

راولپنڈی: سکیورٹی اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 21 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ آپریشن کے دوران 14 جوان بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، آپریشن کے دوران 21 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن کے دوران پاک فوج کے 10جوان شہید ہوئے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی شہیدوں میں شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کونشانہ بنانے والے مجرموں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں دہشتگردوں نے بس کو روک کر معصوم شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے پرامن ماحول اور ترقی کو متاثر کرنا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top