مقبول خبریں
2023میں گوگل پر سب سے زیادہ کس بالی ووڈ سیلبرٹی کو سرچ کیا گیا؟
بالی ووڈکی مشہور و معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی نے شہرت میں تمام بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیاہے، انہیں رواں سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔
گوگل نےاس سال سب سے زیادہ بھارت میں ٹرینڈنگ کرنے والی شخصیات کی لسٹ جاری کی ہے ۔
جن میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا شامل ہیں،کیارا اڈوانی لوگوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ سدھارتھ ملہوترا بھی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس گوگل سرچ سے متعلق جاری کردہ فہرست میں حیران کن طور پر صرف ایک ہی بھارتی سلیبریٹی موجود ہے اور وہ کیارا ایڈوانی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں کیارا ایڈوانی کا 6واں نمبر ہے جس سے واضح ہے کہ وہ بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سلیبریٹی ہیں۔
اس کے علاوہ دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں میں شاہ رخ خان کی جوان اور پٹھان شامل ہیں۔
یہ پڑھیں : امیتابھ بچن نےبہو ایشوریا رائےکو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا