جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وہ شوبز شخصیات جو اس سال 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں

28 دسمبر, 2020 13:55

سال 2020 مشکل سال تھا مگر انسان مشکلات میں سے بھی خوشیاں ڈھوندلیتا ہے۔ اگرچہ زندگی کے معاملات تھوڑے اوپر نیچے ہوئے مگر سلسلہ زندگی جاری رہا۔

اس سال زندگی کے مختف شعبہ کی طرح شوبز سے منسلک شخصیات کی زندگی میں بھی تبدیلیاں ہوئیں ۔

اس سال 2020 میں بہت سی شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ گئی ۔جانتے ہیں کہ کون کون سی شخصیات ہیں وہ ؟

 

 

ثمینہ احمد اور منظر صہبائی

اپریل میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین70 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کے نکاح کی تقریب لاہور میں سادگی سے ہوئی ۔

کرونا وائرس کی دور میں یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ثمینہ احمد کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

 

سجل علی اور احد رضا میر

یقین کا سفر‘ اور ’یہ دل میرا‘ کی پسندیدہ جوڑی سجل علی اور احد رضا میر رواں برس حقیقی زندگی میں ایک ہوگئے۔

اداکار جوڑی مارچ کے مہینےمیں سادہ سی تقریب میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئے اور نکاح کے فوراً بعد یہ شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

نمرہ اور راجا افتخار اعظم

رواں برس پاکستانی اداکارہ نمرہ خان راجا افتخار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نمرہ خان وراجا افتخارکے ساتھ 19 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

 

حنا الطاف اور آغا علی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی کےساتھ مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آغا علی اور اداکارہ سارا خان کا کپل سوشل میڈیا پر کافی مقبول تھا۔

 

صدف کنول اور شہروز سبزواری

رواں برس مئی میں اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل گرل صدف کنول گھر میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں ازدواجی بندھن میں منسلک ہوگئے۔

اداکارہ شہروز سبزواری کی دوسری جب کہ ماڈل صدف کنول کی یہ پہلی شادی تھی ۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا نے اس جوڑی پر کافی تنقید کی ۔

فریال اور دانیال راحیل

مئی میں ہی ایک اور اداکار پاکستانی جوڑے نے سادگی کے ساتھ خاموشی سے شادی کرلی۔

اداکار دانیال راحیل اور فریال محمود نے لاہور میں سادگی کے ساتھ گھریلو افراد کی موجودگی میں شادی کی۔

سارہ خان اور فلک شبیر

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سارہ خان رواں برس جولائی میں گلوکار فلک شبیر کی شریک حیات بن گئیں۔

سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر کے ساتھ نکاح کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ۔

رباب ہاشم اور صہیب شمشاد

ماہ نومبر میں پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے صہیب شمشاد نامی شخص کے ساتھ شادی کرلی۔

اس فیصلہ پر رباب ہاشم کے چاہنے والوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

ثناء جاوید اور عمیر جیسوال

اس برس اکتوبر میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے گلوکار عمیر جسوال کو اپنا شریک حیات بنالیا۔

ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی۔اس خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔

آمنہ شیخ اور عمر فاروقی

رواں برس اگست میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ نے بھی معروف بزنس مین اورکوڈ مائنڈز کمپنی کے بانی عمر فاروقی کے ساتھ دوسری شادی کرلی۔

ماڈل آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئےچند تصاویر بھی شیئر کی۔

 

تحقیق و پیشکش : جی ٹی وی سوشل میڈیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top