جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

2020 : وہ شخصیات جنھوں نے داعی اجل کو لبیک کہا !!

25 دسمبر, 2020 13:54

2020 بس ابھی ہی آیا تھا اور پلک جھپکتے ہی گزرگیا ۔ مجموعی طور پر یہ سال اداس رہا اور اس کی وجہ عالمی وباءکرونا وائرس تھا۔ یہ اداسی ایک ملک یا ایک خطہ پرمحیط نہ تھی بلکے یہ پوری دنیا پر چھائی رہی۔ اس سال پاکستان کےکئی مشہور و معروف چہروں نے ہمیشہ کے لئے آنکھیں موند لیں۔

 

معروف کامیڈین امان اللہ :

سال 2020 کے تیسرے مہینے کی 6 تاریخ کو مشہور تھیٹر آرٹسٹ امان اللہ اس دنیا ئے فانی سے رخصت ہوگئے۔امان اللہ کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کےصف اول کے مزاح نگاروں میں ہوتا تھا۔

 

ٹی وی میزبان طارق عزیز:

نیلام گھر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے طارق عزیز بھی اسی سال کڑوڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دار فانی سے کو چ کرگئے۔ طارق عزیز کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بانیوںمیں ہوتا ہے۔طارق عزیز کا انتقال 17جون کو ہوا۔

 

معروف عالم دین / خطیب شام غریباں علامہ طالب جوہری:

علامہ طالب جوہر ی بھی اسی سال 22جون کو کرونا وائرس کا شکار ہوکر انتقال فرماگئے ۔ علامہ صاحب کا شمار عالم اسلام کے مشہور عالموں میں ہوتا تھا ۔ علامہ طالب جوہر ی کی وجہ شہرت پی ٹی وی پر شام غریباں کی مجلس سے خطابت تھی ،اسی وجہ سے آپ ذاکر شام غریباں کہلائے جاتے تھے۔

 

معروف مزاحیہ اداکارمرزا شاہی:

ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی29 ستمبر کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 سال تھی۔ وہ گزشتہ کئی روز سے سول اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 

اسکالر و خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی :

علامہ ضمیر اختر نقوی کو اردو ادب کے محقق، شاعر ،خطیب اور ذاکر کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آپ کا انتقال 13 ستمبر کو ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔ علامہ صاحب کئی درجن کتابوں کے مصنف بھی تھے۔

 

مشہور اداکار ہ صبحیہ خانم :

پاکستانی سینما تاریخ کی مشہور اداکارہ کا انتقال 13 جون 2020 کو ہوا۔ مرحوم اداکارہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی "فرسٹ لیڈی ” کے نام سے مشہور تھیں۔

 

مفتی محمدنعیم :

مفتی نعیم کا انتقال 20 جون کو ہوا۔مفتی جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم اعلی کے عہدے پر فائز تھے۔مفتی نعیم نے62سال کی عمر میں وفات پائی۔

 

سربراہ ٹی ایل پی علامہ خادم رضوی:

سربرا ہ تحریک لبیک پاکستان کا انتقال 20 نومبر کو لاہور میں ہوا۔ خادم رضوی نے بہت کم وقت میں سیاسی قوت کے بڑے بڑے مظاہرہ کرکے شہرت پائی۔ان کی تحریک کو دوام فیص آباد دھرنے سے حاصل ہوا۔

 

معروف اداکارو کامیڈین اطہر شاہ خان جیدی:

ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار اور معروف اداکار اطہر شاہ خان عرف جیدی 10مئی2020 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ان کی عمر 77برس تھی۔جیدی کو حکومت پاکستان تمغہ حسن کارکردگی سےنواز چکی ہے۔

 

تاجر رہنما سراج قاسم تیلی:

مشہور ومعروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی8دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔سراج قاسم تیلی7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 67برس تھی۔

 

پاکستانی ہیر فردوس بیگم:

پاکستانی فلم انڈسٹری کی پروین المعروف فردوس بیگم نے اس سال کے آخری مہینے میں دنیا سے منہ موڑلیا۔فردوس بیگم نے 150 اردو، پنجابی اور پشتو فلم میں کام کیا تھا۔ فردوس بیگم کی وجہ شہرت ان کا "ہیر” کا کردارتھا جو انھوں نے 1970میں مشہور زمانے فلم ہیر رانجھا میں ادا کیا تھا۔

 

مشہور ماڈل ذارا عابد:

ذارا عابد پاکستانی ماڈل انڈسٹری کا بہت بڑا نام تھا۔ان کی موت ایک اندوہناک حادثے میں ہوئی۔ ذارا عابد اسی بد قسمت پی آئی اےطیارے کی مسافر تھی جو کراچی میں22 مئی کو گر کرتباہ ہواتھا۔

 

بلوچ سیاستدان میر حاصل خان بزنجو:

میر حاصل خان بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بے باک سیاستدان تھے۔آپ سینیٹ کے ممبر بھی رہے تھے اور منسٹر کے عہدے پر بھی فائزرہے تھے۔ آپ کا انتقال 20 اگست 2020 کو کراچی میں ہوا۔

 

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی:

میر طفر اللہ خان جمالی کا انتقال 2 دسمبر کو ہوا۔ میر ظفر اللہ جمالی نے مشرف دور میں دو سال تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے ۔صدرمشرف سے اختلافات کے باعث انھیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑاتھا۔

 

تحقیق و پیشکش : جی ٹی وی سوشل میڈیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top