پیر، 8-جولائی،2024
( 02 محرم 1446 )
پیر، 8-جولائی،2024

EN

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

05 جولائی, 2024 10:28

20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1700 سے بڑھا کر2000 روپے کردی گئی، پرچون دکاندار آٹا فی کلو 100 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

بہاولپور میں بھی 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ چکی کا آٹا پانچ کلو 860 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت میں پانچ تا سات روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

فلور ملز مالکان نے حکومت سے گندم کی مصنوعات پر ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو وہ اپنی فلور ملیں بند کرنے سمیت ہڑتال کی کال بھی دے سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top