جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

موت کا خوف ، 20 اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

13 دسمبر, 2023 11:02

 

تل ابیب: غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج اتنی خوف زدہ ہے کہ اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر گولیاں چلا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ فرینڈلی فائر اور آپریشنل حادثات میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 20 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 13 فوجی فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے، کچھ اسرائیلی فوجی اپنے ہی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی زد میں آئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کچھ اسرائیلی فوجی ٹینک کے فائر کی زد میں بھی آئے،فوجی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک 105 فوجی مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور بزدلی، پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث اپنے ہی ساتھی اہلکاروں کو گھبراہٹ میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے فضائی حملوں کے بعد غزہ میں گھس کر زمینی کارروائیوں کے لیے اپنی برّی فوج بھیجی ہے جسے کئی محاذ پر حماس کے ہاتھوں کا شکست اُٹھانا پڑی ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی فوجی اڈے پر پرُاسرار ڈکیتی، 60 ہزار ڈالر کی گولیاں چوری

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top