جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نرسری کی 2 بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی

20 اگست, 2024 20:56

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کیساتھ ہولناک جنسی زیادتی کے واقعہ کے بعد نرسری کی بچیاں بھی محفوظ نہیں رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے علاقے تھانے میں ایک ساڑھے 3 اور دوسری 4 سالہ بچی کو اسکول میں سفاک ملزم نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے باعث انکی حالت نازک ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ہزاروں شہری جمع ہوگئے اور بدلہ پور کے ریلوے اسٹیشن پر مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹروں کا ریپ اور قتل کیخلاف احتجاج ختم کرنے سے انکار

مظاہرین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث اسکول کے 23 سالہ سوئپر کو گرفتار کرکے پھانسی کی سزا دی جائے۔

اعلیٰ پولیس افسران کے پہنچنے پر مظاہرین نے شکایت کی کہ متاثرہ بچیوں کے والدین کو پولیس اسٹیشن میں 11 گھنٹے انتظار کرایا گیا اور رپورٹ درج نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹروں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے سرکار نے موقع پر ہی 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔

مزید پڑھیں: خواتین ڈاکٹرز اور طالب علم رات میں باہر جانے سے گریز کریں، ایڈوائزری جاری

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ نجی اسکول میں گرلز ٹوائلٹ میں واقعے کے روز کوئی آیا موجود نہیں تھی۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں بھارت میں 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کے جنسی زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا تھا جس پر ملک بھر میں ڈاکٹرز سراپا احتجاج ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top