جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شہید قاسم سلیمانی کےمقبرے کے قریب 2 دھماکے، 103 افراد شہید

04 جنوری, 2024 10:48

 

کرمان: ایران کے شہر کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 103 افراد شہید ہوگئے اور 200 سے زائد زخمی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی  چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے پہلا دھماکا مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر ہوا اور دوسرا 15 منٹ بعد ہوا۔ پہلے دھماکے کے بعد ہجوم کی بھگدڑکے دوران بھی لوگ زخمی ہوئے۔

 

Map showing location of twin bombings in Kerman, Iran (3 January 2024)

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایران میں ہونے والے دھماکے داعش کے حملوں سے ملتے جلتے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ داعش ماضی میں بھی ایسے حملے کرتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020ء کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

دوسرے جانب ایران میں گزشتہ روز ہوئی دہشت گردی پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران میں دہشت گردی کی پاکستان مذمت کرتا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ غم کے ان لمحات میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا ہے کہ شہداء کی بلندیٔ درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکہ اور حوثی مجاہدین کی کشیدگی ،ایرانی جنگی جہاز بحیرہ احمر میں داخل

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top