جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی

17 جنوری, 2019 17:03

تھریسامے کی حمایت میں 325 اور مخالفت میں 306 ووٹ ڈالے گئے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنی کامیابی کے بعد کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بریگزٹ کے معاملے پر برطانوی حکومت کے پیش کردہ معاہدے کی ناکامی کے بعد برطانوی وزیراعظم کیخلاف پیش ہوئی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوئی۔
حکومت کے خلاف یہ تحریک محض 19 ووٹوں سے ناکام ہوئی۔ 306 ارکانِ پارلیمان نے اس تحریک کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 325 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس سے پہلے برطانیہ کی لیبر پارٹی رہنما جیریمی کوربن کا دعوہ تھا کہ موجودہ انتطامیہ ناکام ہے جو برطانیہ جیسے عظیم ملک میں حکومت نہیں کرسکتی۔ جبکہ تحریکِ عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے جیریمی کوبن کا موقف تھا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جو صحیح کام کرے انھیں امید تھی کہ برطانیہ نئے انتخابات کی طرف جائے گا تاہم ووٹنگ ہوئی تو سب کچھ بدل گیا۔ برطانوی وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت کا اعتماد حاصل کیا تو دوٹوک موقف اپناتے ہوئے دوبارہ اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top