جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایرانی پریس ٹی وی کی اینکر پرسن اور صحافی مرضیہ ہاشمی امریکا میں گرفتار

17 جنوری, 2019 19:21

امریکی ایف بی آئی اے نے ایران کےسرکاری ٹی وی سے منسلک صحافی مرضیہ ہاشمی کو گرفتار کرلیا۔ انہیں جیل میں مجرموں جیسے برتاؤ کا سامنا ہے۔ مرضیہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے امریکا پہنچی تھیں۔
ایران کے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن اور صحافی مرضیہ ہاشمی اپنے بیمار بھائی کی عیادت اور اہل خانہ سے ملاقات کے لئےاتوار کی رات امریکا پہنچیں تو انہیں ریاست میزوری کے سینٹ لوئس ایئرپورٹ پر ایف بی آئی نے اپنی حراست میں لے لیا۔ مرضیہ کو واشنگٹن کی جیل منتقل کردیا گیا۔ مرضیہ کی گرفتاری کی کوئی وجہ بتائی گئی ہے اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو ملنے دیا گیا۔
دو دن بعد مرضیہ کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ جیل میں زبردستی حجاب اتار دیا گیا۔ اور زنجیر سے باندھ کر رکھا گیا ہے۔ انہیں خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی ورلڈ سروس کے سربراہ ڈاکٹر پیمان جبلی نے نیوزکانفرنس میں مرضیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ 59 سال مرضیہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔
 
 
 
 
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top