جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے

25 ستمبر, 2023 16:58

پنزو: چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئزو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پنزو شہر کی حکومت نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا کہ کوئلے کی کان میں اتوار کی صبح تقریباً 8 بج کر 10 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔

حکومتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر تعین کیا گیا کہ کنویئر بیلٹ میں آگ لگی جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا لیکن ابتدائی تصدیق کے بعد 16 افراد میں بقائے حیات کی کوئی علامات نہیں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین اور امریکا سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں :نگراں وزیرخارجہ

رپورٹس کے مطابق حالیہ دہائیوں میں ملک کے کان کنی کے شعبے میں حفاظتی معیارات میں بہتری آئی ہے لیکن حادثات سے اب بھی اکثر صنعت کو پریشانی کا سامنا ہے، جہاں اکثر پروٹوکول کے نفاذ کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top