جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یورپ میں بارشوں اور طوفان سے تباہی، 13 افراد ہلاک ہوگئے

19 اگست, 2022 15:50

یورپ میں بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ کے وسطی اور جنوبی علاقوں کو طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس دوران تیز ہواؤں نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا جب کہ بہت سے درختوں کو شدید نقصان پہنچا۔

اٹلی اور آسٹریا میں زیادہ تر اموات درخت گرنے کی وجہ سے ہوئیں، اس کے علاوہ تیز بارش اور طوفانی ہواؤں سے وینس کے گھنٹہ ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی گیس کی سپلائی میں کمی کا خدشہ، یورپ کے ممالک توانائی کی بچت کرنے لگے

حکام کے مطابق طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 224 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے موبائل ہاوسز بھی گرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان اور بارشوں کے دوران پیش آنے والے حادثات میں 13 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top