جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملہ؛ 12 اسرائیلی ہلاک

28 جولائی, 2024 11:26

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر ایک راکٹ حملے میں 12 اسرائیلیوں کی موت ہوگئی جبکہ کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک فٹ بال میدان پر راکٹ حملے میں کم از کم 12 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل کے مطابق تمام مہلوکین کی عمریں 10 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ وہیں حزب اللہ نے اس حملے میں اپنا ہاتھ ہونے کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں:اسرائیلی فوج کا اسکول پر فضائی حملہ؛ 30 فلسطینی شہید

ان میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ اسرائیل نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا ہے جب کہ حزب اللہ نے اس کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں ایک راکٹ کو روکنے کے لیے داغے گئے ایک اسرائیلی انٹرسیپٹر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر فٹبال کے میدان کو نشانہ بنانے والا راکٹ ایرانی ساختہ فلق-1 تھا اور علی محمد یحییٰ نام کے حزب اللہ کے کمانڈر نے جنوبی لبنان میں شیبہ لانچنگ سائٹ سے اس حملے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایک امریکی خبر رساں ادارے بتایا کہ یہ واقعہ اسرائیلی اینٹی راکٹ انٹرسیپٹر کے فٹ بال کی پچ سے ہٹ ہونے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

وہیں اسرائیلی فوج نے گولان پہاڑیوں پر ہلاکتوں کے جواب میں رات بھر لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کر کے مشرقی لبنان میں فضائی حملوں کی تصدیق کی۔ اس نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے لبنان میں متعدد اہداف پر اور انفراسٹرکچرز کو نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top