جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکی حکام دنیا کے اولین بے وقوفوں کی فہرست میں فرسٹ کلاس ایڈیٹ ہیں، آیت اللہ خامنائی

10 جنوری, 2019 15:25

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی انتظامیہ کے لیے فرسٹ کلاس ایڈیٹ کا جملہ استعمال کرتے ہوئے امریکی حکام کو احمق ترین افراد قرار دیدیا ہے۔
تہران سے ایرانی رہنما کا سخت ترین بیان امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومیو کے بیان کا ردعمل میں جس میں انہوں نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیا تھا۔  آیت اللہ خامنائی نے امریکی حکام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فارسی زبان میں جو لفظ استعمال کیے عالمی میڈیا نے اسکا انگریزی ترجمہ فرسٹ کلاس ایڈیٹ کیا ہے۔
ایران کے مقدس شہر قم میں خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنائی نے امریکی نیشنل سیکیورٹی کے مشیر کا نام لیے بغیر اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں جون بولٹن نے کہا تھا کہ امریکی 2019 کی کرسمس کا جشن ایران میں منائیں گے۔ آیت اللہ خامنائی نے کہا کہ وہ کسی کو پاگل قرار نہیں دینگے مگر حقیقت ہے کہ اس وقت امریکی حکام دنیا کے اولین بے وقوفوں کی فہرست میں فرسٹ کلاس ایڈیٹ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top