جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سپریم کورٹ:بیرون ملک جائیدادمالکان کو منگل تک پیش ہونے کا حکم

01 نومبر, 2018 18:18

سپریم کورٹ میں بیرون ملک جائیدادیں اور اکاؤنٹس رکھنے والے 20 پاکستانیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جائیداد مالکان کے بیانات کا جائزہ لے کررپورٹ دس روز میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم بھی دے دیاگیا۔

سپریم کورٹ میں بیرون ملک جائیدادیں اور اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کے کیس کی سماعت کے دوران طلب کیے گئے 20 میں سے 13 افراد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

سماعت کے موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ طلب کئے گئے بیس میں سے سات افراد بیرون ملک ہیں جن میں ہمایوں شیبر، سینیٹر وقار احمد، شیخ طاہر، فیصل، امتیاز فضل، عبدالعزیز اور فیصل حسین شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ موجود افراد پیش ہوں۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام بیس افراد آئندہ منگل تک سارا ریکارڈ لے کر ایف بی آر کے ممبر آپریشن کے دفتر میں خود پیش ہوں۔ دونوں ادارے جائیداد مالکان کے بیانات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ دس روز میں سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top