جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب اور کے پی میں تعلیمی ادارے بند رہے،رینجرز بھی طلب

01 نومبر, 2018 18:34

پنجاب اور کے پی میں اہم شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنوں کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری اسکولوں میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام انٹر کا آج ہونے والا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا۔

سکیورٹی خدشات کی بنا پر شہر کی تاجر برادری نے وال سٹی، شمالی لاہور، سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مارکیٹس، بازار اور پلازے مکمل بند کر دیئے۔

شہر میں موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل رہی۔ محکمہ داخلہ نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top