جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

صاف پانی کمپنی کرپشن کیس,حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

01 نومبر, 2018 18:01

عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی 13 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو انہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اس لیے ضمانت قبل از گرفتاری کی منظوری دی جائے۔

واضح رہے حمزہ شہباز صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں نامزد ہیں جس میں وہ نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

اس سے قبل میاں شہباز شریف کو بھی صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کرکے نیب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کیا تھا۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top