جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آج رات تک دھرنے ختم ہو نے کا امکان ہے،فیاض الحسن چوہان

01 نومبر, 2018 19:40

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں جاری دھرنا آج رات ختم ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مظاہرین سے معاملات طے کیے جا رہے ہیں اور ممکن ہے کہ آج رات دھرنے ختم ہو جائیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آسیہ بی بی کیس کے خلاف نظرثانی درخواست دائر ہوچکی ہے اور نظر ثانی پٹیشن مدعی کی جانب سے 3 وکلاء نے دائر کی۔

انہوں نے کہا کہ نظر ثانی فیصلہ آنے تک ای سی ایل میں نام ڈالنے کی بھی استدعا کی جائے گی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top