جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عشق میں جدائی کے غم کا بھی اپنا ہی نشہ ہے

05 فروری, 2019 20:37

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ یہ بات کسی طورپر بھی ٹھیک نہیں ہو سکتی کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے کہا ہے کہ محبت لفانی جذبہ ہے اور یہ فطرتاً اً انسان میں موجود ہوتاہے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے یہ فلسفہ غلط ہے ۔
ماہرہ خان نے کہا کہ عشق میں جدائی کے غم کا بھی اپنا ہی نشہ ہے جسے کوئی بھی بیان نہیں کر سکتا ۔
ہماری لوک داستانوں کے کردار ہیر رانجھا ، سسی پنوں ،لیلیٰ مجنوں ،سوہنی مہیوال جیسے بے شمار کردار ہیں جن کی محبت کے افسانے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں اور دنیا میں جنگ کےلئے بھی اصول واضح کیے گئے ہیں اسی لیے یہ بات کسی طورپر بھی ٹھیک نہیں ہو سکتی کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top