جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چین میں جعلی اشیا بیچنے والے ایک سپلائی نیٹ ورک پکڑا گیا

04 دسمبر, 2018 18:21

چین کے ریاستی میڈیا کے مطابق چینی پولیس نے خوبصورت بنانے والی جعلی اشیا بیچنے والے ایک سپلائی نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔

روپوٹ کے مطابق اس نیٹ ورک نے گذشتہ چھ ماہ میں تقریباً ساڑھے چار ملین ڈالر کے جعلی بوٹوکس اور وٹامن سی کے انجیکشن بیچے ہیں۔ اور آب تک

اس کیس میں پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

 

زارئع کے مطابق گذشتہ  ستمبر حکام کو چانگدے شہر میں ایک بیوٹی پارلر کے معائنے کے دوران جعلی اشیا ملی تھیں۔جب یہ پتہ چلانے کی کوشش کی گئی کہ بیوٹی پارلر نے یہ اشیا کہاں سے خریدیں تو جلن صوبے میں زو نام کے ایک شخص کا پتہ چلا جو میسجنگ ایپ ’وی چیٹ‘ کے ذریعے انھیں فروخت کرتا تھا۔

 

جب پولیس نے زو کے گودام پر چھاپہ مارا تو انھیں ہائیلورونک ایسڈ کی 2300 بوتلیں ملیں۔ اس ایسڈ کو اسکن کیئر مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

زو کو دو دیگر افراد کے ساتھ جعلی اور غیر قانونی مصنوعات بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top