جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اردوادب کی معروف ناول نگار بانوقدسیہ کورخصت ہوئے 2 برس بیت گئے

04 فروری, 2019 18:48

اردو ادب کی بے مثال مصنفہ بانو قدسیہ کو دنیا سے رخصت ہوئے دو برس بیت گئے۔ لیکن آج بھی ان کی لازوال تحریریں اردو ادب کا سرمایہ ہیں۔
بانو قدسیہ 28 نومبر 1928 کو بھارت کے شہر فیروز پور میں پیدا ہوئیں اور آزادی کے بعد لاہور آگئیں۔ دسمبر 1956 میں ان کی معروف ادیب اور دانشور اشفاق احمد سے شادی ہوگئی۔ ریڈیو اور ٹی وی پر اشفاق احمد اور بانو قدسیہ کی جوڑی نے نصف صدی تک اپنے فن کا لوہا منوایا۔
بانو قدسیہ نے اردو ادب اور خاص طور پر خواتین کے ادب پر ان مٹ نقوش چھوڑے۔ انہوں نے حاصل گھاٹ، آتش زیر پا، فٹ پاتھ کی گھاس جیسی متعدد کتابیں لکھیں۔ جبکہ ان کا شہکار ناول راجہ گدھ اردو کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ناولوں میں شمار ہوتا ہے۔ ناول میں بانو آپا نے نئی نسل کو رزق حلال کی ترغیب دی ہے۔ بانو قدسیہ نے اردو اور پنجابی ڈرامے بھی تحریر کیے۔
بانو قدسیہ کی ادبی خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ادب کے اس درخشاں ستارے نے 4 فروری سن 2017 کو لاہور کے اتفاق اسپتال میں جان کی بازی ہاردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top