جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنا افسوسناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

02 نومبر, 2018 14:51

راولپنڈی: پاک فوج کے ڈائیریکٹر جنرل برائے شعبہ تعلقات عامہ میجرجنرل آصف غفورنے کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے درخواست کی توپاک فوج اپناآئینی کردارادا کرے گی۔

میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کے مقدمے میں سپریم کورٹ کافیصلہ ایک قانونی معاملہ ہے اور پاک فوج کو اس میں گھسیٹنا انتہائی افسوسناک ہے۔

آ ج صبح سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اس وقت مظاہرین سے مذاکرات کررہی ہے اور ہم معاملے کاخوش اسلوبی سے پُرامن حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا معاملہ اس سطح تک نہ لے جایا جائے جہاں صورتحال سے نمٹنے کی ذمہ داری فوج کو دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور کامیابی کے قریب ہے ہمیں اس کی راہ میں روڑے نہیں اٹکانے چاہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خبردار کیا کہ ہمارے دشمن ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کی ناموس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top