جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ارفع کریم رندھاوا کی آج 24ویں سالگرہ

02 فروری, 2019 14:10

پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی آج چوبیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارفع کریم نے صرف 9 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا تھا۔ اس عظیم کامیابی پر 2005 میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کو مائیکرو سافٹ ہیڈکوارٹر بلا کر خصوصی ملاقات میں انہیں سند سے نوازہ تھا۔
14 جنوری2012 کی شب کو صرف 16 برس کی عمر میں یہ چراغ کروڑوں دلوںکو سوگوار چھوڑ کر گل ہوگیا۔لیکں آج بھی ارفع کریم کے چاہنے والے اس کم عمر لڑکی کو اپنے دلوں میں یاد رکھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top