جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہمارا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے ، آسیہ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیا

31 اکتوبر, 2018 21:26

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے، آسیہ کیس کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوا

قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیاسپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک  طبقے کی جانب سے ردعمل آیا

مدینے کے بعد پاکستان ہی اسلام کے نام پر بننے والا واحد ملک ہے، ہمارا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے۔

عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کسی کی باتوں میں نہ آئیں اور ایسے عناصر سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ ریاست سے نہ ٹکرائیں، حکومت کوئی توڑ پھوڑ یا ٹریفک نہیں رکنے دے گی۔ عوام اسلام کے نام پر شرپسندی پھیلانے والوں کو مسترد کردیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ریاست عوام کے جانوں مال کی حفاظت یقینی بنائے گی لہذا حکومت کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے مجبور نہ کیا جائے‘۔

ہم نےگستاخانہ خاکوں پر ہالینڈ کے سفیر اور وزیرخارجہ سے بات کی اور گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ فوری طور پر رکوایا، ہمارے وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ میں بھی پہلی بار اس معاملے کو اٹھایا۔

ہم صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ عملی طورپر بھی کام کر کے دکھایا، ہم اپنے نبیﷺ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی نہیں دیکھ سکتے۔وزیراعظم عمران خان

مشکل وقت ضرور ہے مگر پاکستان مدینے کے اصولوں پر چل کر ہی عظیم ملک بنے گا، ہم نے ملک کو فلاحی ریاست نہیں بنایا تو پھر کوئی مستقبل نہیں ہوگا

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حکومت میں وہ کام کیا جو عملی طورپر کسی نے نہیں کیا، حکومت مسلسل اپنے ملک اور غریب عوام کو مسائل سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top