جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہفتے کی چھٹی برقرار،سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات تبدیل

24 اگست, 2018 20:06

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات کار تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیا ہے البتہ ہفتے کی چھٹی برقرار رکھی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر میں اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق اب سرکاری دفاتر میں کام کے اوقات کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز تقریباً تمام ہی سرکاری دفاتر میں یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ افسران اور ملازمین جمعہ کی نماز سے پہلے چلے جاتے ہیں اور پھر واپس نہیں آتے، اب جمعہ کی نماز کے بعد افسران اور ملازمین کی دفاتر میں واپسی یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ مقررہ وقت تک دفتر میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ابھی صرف اوقات کار تبدیل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے البتہ ہفتے کی چھٹی برقرار رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top