جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار، پارہ 43 ڈگری سے تجاوز کرگیا

23 مئی, 2018 11:30

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر برقرار ہے اور بدھ کےروز بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔
جی نیوز کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کراچی والوں سے سمندر کی ٹھنڈی ٹھار ہوائیں روٹھی ہوئی ہیں، جن کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، ایک ہفتے سے شہر قائد میں دن کے وقت پارہ 41 ڈگری سے بھی تجاوز کررہا ہے۔ شدید گرمی، سمندری ہواؤں کی بندش ، پانی کی عدم فراہمی اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے روزے داروں کو نڈھال کردیا ہے۔
کراچی میں شدید گرمی،درجہ حرارت 42 ڈگری سے تجاوز کرگیا
بدھ کےروز بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی تپش (ہیٹ انڈیکس) 46 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی یہ حالیہ لہر مزید دوروز تک جاری رہے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top