جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیغام رساں بوتل 21 سال بعد پیغام پہنچانے میں کامیاب

23 جولائی, 2019 16:40

اسکاٹ لینڈ یارڈ: حیرتوں اور اتفاقوں سے بھری دنیا میں روز ہی کچھ ایسا ہوتا ہے جو ناقابل یقین ہونے کے ساتھ دلچسپ اور کچھ انوکھا ہوتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ایک خاندان کے ساتھ بھی پیش آیا جس نے انہیں سوشل میڈیا پر مشہور کردیا۔

خاندان کو ساحل پر ایک بوتل ملی جس پر لکھا تھا ’اندر پیغام ہے، پڑھیں‘ جب اہل خانہ نے بوتل کھولی تو اس میں ایک صفحے پر لکھا ہوا تھا کہ میرا نام میٹ رہوڈز ہے اور مجھے اس کا جواب اسی پر لکھ کر سمندر میں پھینک دیں۔

اہل خانہ نے اس دلچسپ واقعی کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو ٹویٹر پر انہیں وہ شخص مل گیا جس نے ’پیغام رساں بوتل‘ سمندر میں پھینکی تھی تاہم حیرت انگیز واقعے کا دلچسپ ترین لمحہ اب آنے والا ہے !

پیغام رساں بوتل سمندر میں پھینکنے والے شخص نے یہ بوتل 1998 یعنی 20 سال قبل ویلز کے سمندر میں پھینکی تھی یعنی اس بوتل نے 20 برسوں میں 2 ہزار 833 میل کا سفر طے کیا اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ساحل تک پہنچی یوں سمندر کی سروس تاخیر کا باعث سہی لیکن اچھی ’پوسٹل سروس‘ ثابت ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top