جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پودے کا حال بتانے والا اسمارٹ گملہ تیار

19 جولائی, 2019 17:15

واشنگٹن: سائنسی دنیا میں  جہاں روبوٹ انسان کا حال بتانے میں کامیاب ہیں وہیں نئی ایجاد کے ذریعے ایک اسمارٹ گملا بھی پودے کا حال بتانے کے تجربے میں کامیاب ہوگیا۔

واشنگٹن میں ایک نیا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جس میں ایک اسمارٹ گملا تیار کیا گیا ہے جو پودوں کا حال بتائے گا۔ اس گملے کا نام ’لوا‘ ہے۔ اس ایجاد کا مقصد یہ ہے کہ اس کے ذریعے حقیقی احساسات تو نہیں لیکن اتنا ضرور بتاتی ہے ک کب اس کو پانی کی ضرورت ہے اور کب دھوپ کی۔

جیسے ہی پودوں کو پانی ملتا ہے، گملے کی اسکرین پر مسکراتا چہرا بنا ہوا آجاتا ہے اور جب ضرورت کے وقت پانی نہ دیا جائے تو اسکرین پر غصے والی شکل بنی آجاتی ہے، جس سے باآسانی معلوم ہوتا ہے کہ پودے کو پانی کی ضرورت ہے۔ اسی طرح جب پودے کو زیادہ دیر تک دھوپ نہ ملے تو گملے پر ویمپائر کا چہرہ بن جاتا ہے۔

 سائنسدانوں نے اس اسمارٹ گملے کے لیے ایک ایپ بھی تیار کی گئی ہے جس سے اس کے تاثرات کنٹرول کیے جاسکتے ہیں۔ یہ اسمارٹ گملا 15 قسم کے تاثرات ظاہر کرتا ہے اور اپنی ضروریات بھی بتاتا ہے جس میں دھوپ، پانی، ہوا وغیرہ شامل ہیں۔ اس گملے کی فروخت دسمبر 2019 سے شروع ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top