جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے

24 اگست, 2018 17:07

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی سی این آئی ٹی مقرر کردیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کورکمانڈر کراچی مقرر کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو کورکمانڈر ملتان مقرر کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کورکمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ایچ آئی ٹی مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز انسپکٹر جنرل کمیونی کیشنز اینڈ آئی ٹی تھے جبکہ جنرل شاہد بیگ مرزا کورکمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف تھے، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کورکمانڈر راولپنڈی کے عہدے پر تعینات تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف اس سے قبل چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تھے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کورکمانڈر ملتان تعینات تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top