جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاک ایران سرحد امن کی سرحد ہے : شاہ محمود قریشی

31 اکتوبر, 2018 20:59

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پاک ایران سرحد امن کی سرحد ہے اور پاکستان اسے برقرار رکھنے کی کوئی کثر نہیں چھوڑے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک ایران تعلقات میں اعتماد اور یکجہتی کی جڑیں گہری ہیں اور ناقدین ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح تبادلوں کو دو طرفہ تعلقات میں گرم جوشی کا اظہار قرار دیا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور خطے میں بڑھتے چیلنجز دونوں ممالک کو ساتھ کام کرنے کا موقع فراہم کرتےہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات سمیت افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کی سرحد سے متعلق تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان قائم کثیرجہتی میکانزم کے ذریعے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top