جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم کا نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

29 اگست, 2018 19:08

اسلام آباد: وزیر اعظم  سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی۔ چیئرمین نیب نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ اولین ترجیح ہے، بدعنوان و کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم  نے نیب کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top