جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیمل خاور خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

28 اگست, 2019 15:18

لاہور : اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی اور اس سے قبل ان کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نیمل خاور خان شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

نیمل خاور خان نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

When you can’t decide🌚 What would you pick? ☕️ |🍹

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

انہوں نے کہا کہ میری شادی خیر خیریت سے ہوگئی ہے، اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباﺅ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں۔

واضح رہے کہ پچیس اگست کو معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

اداکاری اور اینکر کےشعبے میں مقبول حمزہ عباسی نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا تھا، نکاح کی تقریب کے بعد سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر زیر گردش رہیں۔

مزید پڑھیں : قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حمزہ عباسی نے ادکارہ نیمل خان سے شادی کا اعلان نکاح سے چند روزہ قبل کیا تھا، پھر وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

انڈسٹری سے وابستہ دونوں فنکاروں نے شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے  منائی، جس میں حمزہ اور نیمل کی فیملیز کے ساتھ دوستوں نے شرکت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ہی اداکاروں نے اپنی شادی میں مہندی اور ڈھولکی جیسی فرسودہ رسومات منانے سے انکار کیا تھا، اس لیے نکاح کی تقریب ہی سادہ اور پرتکلف رہی۔ جوڑے نے شادی کا سادہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور کے ولیمے کی تقریب اسلا م آباد میں واقع ’کریسٹل بال روم‘ (Crystal Ball Room) میں منعقد کی گئی۔

ولیمے کی تقریب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی شرکت کی، جبکہ دیگر نامور شخصیات نے بھی حمزہ علی عباسی کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کی، جن میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ، گلوکار عاطف اسلم، رائٹر واسع چوہدری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رشتے داروں اور انڈسٹری کے دوستوں نے بھی شرکت کی۔

حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے، اور کچھ مداحوں نے اِس نو بیاہتے جوڑے کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بہترین کپل (Couple) بھی قرار دیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اس موقع پر خُدا کا شکر ادا کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top